خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کے لیے ازدواجی زندگی کا خوشگوار ہونا بہت ضروری۔ ائیے جانتے ہیں ہیں کی ایسا کیوں ہے؟
آپ کی شادی آپ کی زندگی اور دوسروں کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہے۔ اور آپ کی شادی اچھی ہو یا بُری سب سے پہے اثر لینے والوں میں آپ کے بچے پہلے نمبر پر ہیں۔ خوشگوار شادی محض کوئی موضوعی خیال نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ایک عالمگیر مفہوم جڑا ہوا ہے۔ دنیا کی کسی بھی ثقافت میں، خوشگوار شادی کا مطلب اور بد تر شادی کا مطلب ایک ہی لیا جاتا ہے ۔
خوشگوار ازدواجی زندگی آپ کے خاندان کے پورے ڈھانچے سے جڑی ہوئی ہے لیکن اس کے کچھ وسیع اثرات بھی ہیں۔ خوشگوار ازدواجی زندگی کی وضاحت کچھ الفاظ میں کی جا سکتی ہے: جیسے آداب، برتاؤ، اور مثبت رویے جو دونوں میاں بیوی کو ایک بندھن میں باندھنے کے ساتھ اپنے ارد گرد لوگوں کے لئیے بھی اچھا تاثر چھوڑنا ہے۔ یہاں اس رشتے میں محبت اتنی ضروری نہیں جتنا کہ مثبت رویہ جس کے بغیر خوشگوار ازدواجی زندگی نہیں بن سکتی۔
اس کے کچھ اثرات ذیل میں تفصیل سے زیر بحث آئے ہیں۔
آپ کے بچوں کو ایک مثبت ماحول میں پروان چڑھنے کی ضرورت ہے۔
سب سے پہلے، اگر آپ خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کے لیے جدوجہد نہیں کر رہے ہیں تو آپ کے بچے مخالف ماحول سے براہ راست رابطے میں آتے ہیں۔ شادی کے فوراً بعد آپ محض میاں بیوی نہیں ہیں اب آپ والدین بھی ہیں کیونکہ شادی میں اور بچوں کے پیدا ہونے میں بہت کم وقفہ ہے۔ شادی ہوتے ہی ایک سال کے اندر آپ والدین بن جاتے ہیں۔
ماضی سے سیکھنے کے بعد، اپنے شریک حیات سے حال اور مستقبل کے بارے میں بات کرنا اور مناسب منصوبہ بندی کرنا آپ کی اولیں ترجیع ہونی چاہیے۔ آپ کے بچے اپنی ناپختہ عمر میں آپ دونوں کے درمیان برے اور اچھے رویوں کا شکار ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ یہ کوئی بڑی بات نہیں کہ آپ دونوں اپنے بچوں کے ساتھ اچھے ہیں۔ بڑی بات تب ہے جب آپ ایک دوسرے کے ساتھ بھی اچھے رہیں ۔ کیونکہ وہ چپکے سے آپ دونوں کے رویے سے اثرات لے رہے ہوتے ہیں۔
خوشگوار ازدواجی زندگی ایک واحد ذریعہ ہے جو آپ کو سکون پہنچا سکتی ہے۔ شادی کے بعد، آپ کا اندرونی اور ذہنی سکون ہونا بہت ضروری ہے۔ شادی کے بعد آپ کو ہر چیز کو اپنے شریک حیات کی زندگی سے جوڑنا پڑتا ہے۔
ہر اچھے برے کام میں راۓ دینی پڑتی ہے۔
ذہنی اور جسمانی صحت بھی خوشگوار شادی کے تصور سے جڑی ہوئی ہے۔ آپ کا جسم اور دماغی صحت آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ خوشگوار ازدواجی زندگی مثبت اور اچھے جذبات کے مترادف ہے۔ اچھے جذبات ہمیشہ ہارمون کورٹیسول کو دباتے ہیں اور صحت مند ہارمونز کو پیدا کرنے کے لیے ٹرگر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ تعلقات کو صحت مند اور قابل عمل بنانے کے لیے آپ اپنی کوتاہیوں کی ذمہ داری اپنی شریک حیات پر نہیں ڈال سکتے۔ آپ اپنا کام کریں اور اپنے ساتھی کو مدعو کریں کہ وہ آپ کی خوشگوار ازدواجی زندگی کو بچانے میں اچھا کردار ادا کرے۔
خوشگوار ازدواجی زندگی کوئی فطری عمل نہیں ہے۔ آپ کو اس پر کام کرنا پڑتا ہے۔ اگر اسے دیکھ بھال کے بغیر چھوڑ دیا جائے
تو یہ رشتہ خراب ہو سکتا ہے