آپ کے خیال میں محبت کیا ہے؟ یہ بحث اختلافی ہے۔ کچھ کا خیال ہے کہ محبت ایک خوشگوار زندگی ہے جب کہ دوسرے یہ سمجھتے ہیں کہ محبت بے پناہ درد سے ہے۔
محبت ثابت کرنے کے لیے کچھ رومانوی ڈنر کے لیے دعوتیں دیتے ہیں دوسری طرف کچھ روتے ہیں اور اپنے جذبات کا ثبوت دیتے ہیں۔ ویسے تو ڈیجیٹل دور میں محبت کی روایات بھی بدل گئی ہیں لیکن محبت کا جوہر بہرحال بدلنے والا نہیں ہے۔ ہر دور کی پیروی کے لیے نئے رجحانات کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ خواتین کو پرپوز کرنے اور ان کو متاثر کرنے کے طریقے بدلے گئے ہیں لیکن کینڈل لائٹ ڈنر، گلاب اور چاکلیٹ دینا ختم نہیں ہونے والے اور ان کا دھندہ بنے رہیں گے جن کا فیشن محبت ہے۔
مختلف موقعوں پر تحفہ لوگ
ایک دوسرے کو تحفے دیتے ہیں
لیکن تحفے دینے کے لئیے کسی موقع کی ضرورت نہیں ہونی چاہئیے۔
ایک دوسرے سے جڑنے کے مواقع تلاش کریں۔ اپنی روح سے کنیکٹ کریں صحت مند رشتہ برقرار رکھنا آسان نہیں ہے۔
رات کے کھانے پر اسے گھر سے باہر مدعو کریں،
گھر میں دعوت بنانا برا خیال نہیں ہے لیکن اپنے پارٹنر کو سرپرائیزز دینا مت بھولیں ۔ انہیں ہفتے میں ایک بار باہر لے جائیں چاہے آپ دال ماش ہی کیوں نہ کھانے جا رہے ہوں۔
یہ سچ ہے کہ بجٹ کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے خاص طور پر جب آپ کے بچے ہوں لیکن اگر آپ ڈنر ڈیٹ پر چنے چاول اور دال ماش بھی کھاُلیں تو کافی اچھا رہے گا
ایک اور دلچسپ طریقہ یہ ہے کہ آپ
چہل قدمی کے دوران یا گھر واپس جاتے ہوۓ پڑوسیوں کے آنگن سے کچھ گلاب ضرور چن لیں۔ اور جا ک اپنی بیگم کے بالوں میں لگائیں ۔ اتنی
چھوٹی سی چوری محبت کے لئیے معاف ہوتی ہے۔
گھر آتے ہوئے پڑوسی کے با غیچے سے کچھ گلاب کے پھول لے اور جب وہ باورچی خانے میں گرمی کے مارے پریشانی میں آپ کے لیے کھانا بنا رہی ہو تو اسے جا کہ پیش کر دیں ۔
آپ کا اگلا ہفتہ یقینناً ہموار اور خوشگوار رہے گا۔
رومانوی موسیقی لگا کہ اگر ڈرائیو پر جائیں ۔
یہ کوئی اتنی مشکل بات تو نہیں ہے
آج کل اپنے ساتھی کی توجہ حاصل کرنے کے لیے محنت کا رجحان نہیں رہا، لیکن کینڈل لائٹ ڈنر ایک ایسی ہی ہلکی سی محنت ہے جو آپ اپنے پارٹنر کو متاثر کرنے کے لیے کر سکتے ہیں۔ یہ محبت ظاہر کرنے کے کچھ طریقوں میں سے ہے جو کبھی پرانا نہیں ہو سکتا۔